مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوزعربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے امریکہ نواز امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شام میں فوجی مداخلت اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ قطر کے امیر نے شام میں مغربی عربی، ترکی اور صہیونی منصوبے کی شکست و ناکامی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شام میں فوجی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ قطر کے امیر نے فلسطین کے مسئلہ کو عربوں کا اصلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق قطر کے امریکہ نواز امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اسرائيل پرسے دباؤ کم کرنے کے لئے شام پر دباؤ قائم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
مہر نیوز/25 ستمبر2012ء: قطر کے امریکہ نواز امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شام میں فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1705236
آپ کا تبصرہ